tta

ننگرہار،کاروان پر حملہ،پولیس چیف زخمی،7 ہلاک، دو ٹینک تباہ

پولیس اہلکاروں اور کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ننگرہار کے پچیرآگام اور غنی خیل اضلاع میں نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب عشاء کے وقت مجاہدین نے ضلع پچیرآگام کے پاس صبر کے علاقے میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف شاہ زمین کے کاروان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ پولیس چیف شدید زخمی جبکہ پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز صبح کے وقت ضلع غنی خیل کے مارکوہ کے علاقے شیرگڑھ کے مقام پر بم دھماکہ سے دو کٹھ پتلی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

اضف رد

لن يتم نشر البريد الإلكتروني . الحقول المطلوبة مشار لها بـ *

*