نیمروز

نیمروز: مجاہدین کی کاروائی، 31 ٹینک وگاڑیاں تباہ، 134 اہلکار ہلاک وزخمی

عمری آپریشن کے سلسلے میں صوبہ نیمروز کے خاشرود ودلارام اضلاع میں فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور جنگجوؤں سے جھڑپیں ہوئی۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ آٹھ روز سے آپریشن کرنے والے فوجیوں سے ضلع خاشرود کے خیر آباد اور زاڑہ پل کے علاقوں میں جھڑپیں جاری تھی، جس سے 26 ٹینک، 2 بلڈزر، ایک کاماز اور ایک رینجر گاڑی تباہ، ایک کمانڈر سمیت 74 فوجی اور پولیس اہلکار قتل اور پولیس چیف سمیت 55 اہلکار زخمی ہوئے، اور دشمن نے فرار کی راہ اپنالی۔

واضح رہے کہ دشمن نے معمول کے مطابق عوام کو نشانہ بنایا، جس سے 10 سویلین زخمی، جب کہ 3 شہید ہوئے، ایک کار اور ایک ٹریکٹر تباہ ہونے کے علاوہ متعدد گھروں کو بلڈزروں سے مسمار کردیے۔

قابل یاد آوری ہے کہ دشمن کے جوابی فائرنگ سے 8 مجاہدین زخمی، جب کہ پانچ مزید شہید ہوئے۔ تقبلہم اللہ تعالی

ضلع دالارام سے اطلاع ملی ہے کہ بدھ کے روز سہ پہر دو بجے کے لگ بھگ سپینوں گمبتوں کے علاقے میں ٹینک تباہ اور اس میں سوار 2 اہلکار قتل، جب کہ 3 مزید زخمی ہوئے۔

اضف رد

لن يتم نشر البريد الإلكتروني . الحقول المطلوبة مشار لها بـ *

*