army-afghan

خوست اور غزنی، فورسز پر حملے و دھماکے،18 اہلکار ہلاک

سیکورٹی فورسز پر خوست اور غزنی صوبوں میں شدید حملے اور دھماکے ہوئے۔

تفصیل کےمطابق منگل کے روز دوپہر سے قبل صوبہ غزنی ضلع مقر کے سلیمانزئی کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے موٹر سائیکل تباہ اور اس پر سوار زمرئے اور ولی نامی جنگجو ہلاک ہوئے۔

اسی طرح منگل کےروز دوپہر کے وقت ضلع شلگر کے اوگرہ کے علاقے میں اسی نوعیت دھماکہ سے دو فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

غزنی شہر سے اطلاع ملی ہےکہ منگل کےروز سہ پہر کے وقت قلعہ سبز کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں پولیس اہلکار نعمت اللہ ولد جمعہ علی زخمی ہوا۔

دوسری جانب منگل کےروز دوپہر کے وقت گلی سرخ کے علاقے میں  پولیس پارٹی پر ہونے والے  حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔

نیز پیر کے روز شام کے وقت ضلع قرہ باغ کے عسکرکوٹ کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم نے چار فوجیوں کی جان لی۔

صوبہ خوست سے آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز دوپہر سے قبل ضلع  صبری کے مربوطہ علاقے میں بم دھماکہ سے سریع فورس کے پانچ اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

دوسری جانب منگل کے روز سہ پہر کے وقت بم دھماکہ سے سریع فورس کی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار پانچ اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

اضف رد

لن يتم نشر البريد الإلكتروني . الحقول المطلوبة مشار لها بـ *

*