زابل

زابل: فوجی مراکز پر حملہ، چوکی فتح، نائب انٹیلی جنس چیف سمیت 11 ہلاکتیں، غنائم

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ زابل کے ارغنداب اور شہر صفا اضلاع میں چوکیوں پر حملہ کیا۔

رپوٹ کے مطابق پیر کے رات عشاء کے وقت نو بجے کے لگ بھگ ضلع ارغنداب کے باغ کے علاقے میں واقع فوجی وپولیس اہلکاروں کی چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے وبھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جو ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس سے ایک چوکی فتح اور سات فوجی وپولیس اہلکار قتل، جب کہ 3 مزید زخمی ہوئے۔

قابل یاد آوری ہے کہ مجاہدین نے ایک ہیوی مشن گن، ایک راکٹ لانچر اور پانچ کلاشنکوفوں سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

ضلع شہر صفا سے اطلاع ملی ہے کہ اتوار کے روز دو پہر گیارہ بجے کے لگ بھگ ضلعی مرکز کے قریب ہونے والے بم دھماکہ سے گاڑی تباہ اور اس میں سوار ضلعی نائب انٹیلی جنس چیف حاجی محمد پوپل موقع پر ہلاک ہوا۔

اضف رد

لن يتم نشر البريد الإلكتروني . الحقول المطلوبة مشار لها بـ *

*