ٹینک

نیمروز وہرات: آپریشن جاری، 15 ٹینک ورینجر گاڑیاں تباہ، 42 اہلکار ہلاک وزخمی

صوبہ نیمروز ضلع خاشرود میں کٹھ پتلی فوجوں پر کاروائی جاری، جب کہ صوبہ ہرات ضلع کشک کہنہ میں آپریشن کرنے والے فوجی قافلے پر حملہ ہوا۔

تفصیل کے مطابق اتوار کے روز عصر کے وقت پانچ بجے کے لگ بھگ صوبہ ہرات ضلع کشک کہنہ کے مربوطہ علاقوں میں کٹھ پتلی فوجوں نے ناکام آپریشن کی کوشش کی، جن پر مجاہدین نے ہلکے وبھاری ہتھیاروں اور بارودی سرنگوں کے حملے کیے، جس کے نتیجے میں  چھ ٹینک اور ایک رینجر گاڑی تباہ، 15 اہلکار قتل، جب 23 زخمی ہوئے۔

صوبہ نیمروز ضلع خاشرود سے اطلاع ملی ہے کہ پانچ روز سے مذکورہ ضلع کے مربوطہ علاقے میں فوجیوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ فوجیوں نے اتوار کے روز صبح کے وقت مجاہدین کے مورچوں پر حملہ کیا، جنہیں مزاحمت کا سامنا ہوا، اور لڑائی چھڑ گئی، جو شام چھ بجے تک جار رہی، جس سے اب تک 6 ٹینک اور 2 گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ 4 اہلکار ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ دشمن کے جوابی فائرنگ سے پانچ مجاہدین زخمی، جب کہ ایک شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ تعالی

اضف رد

لن يتم نشر البريد الإلكتروني . الحقول المطلوبة مشار لها بـ *

*