images

لوگر وننگرہار،کمانڈوز فوجیوں پر حملے، کمانڈر سمیت17 ہلاک و زخمی

سپیشل فورس اہلکاروں اور کٹھ پتلی فوجوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے لوگر اور ننگرہار صوبوں میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ لوگر ضلع چرخ کے مربوطہ علاقے میں فوجی ٹینک دھماکہ سے تباہ اور اس میں سوار کمانڈر سمیت تین اہلکار ہلاک  ہوئے۔

دوسری جانب اتوار کےروز شام کے وقت ضلع برکی برک کے چہلتن کے علاقے میں مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا اور اس دوران ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ دو اہلکار بھی مارے گئے۔

اسی طرح پیر کےروز دوپہر کے وقت مذکورہ علاقے میں دشمن پر ہونے والے حملے کے دوران مزید دو فوجی قتل ہوئے۔

صوبہ ننگرہار سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز دوپہر سے قبل ضلع بٹی کوٹ کے فارم دو، شینواری قلعہ اور باریک آب کے علاقوں میں مجاہدین نے سپیشل فورس اہلکاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک و زخمی جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

اسی طرح سرگردان کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں پر ہونے والے حملے کے دوران ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ 4 اہلکار بھی ہلاک و  زخمی ہوئے۔

اضف رد

لن يتم نشر البريد الإلكتروني . الحقول المطلوبة مشار لها بـ *

*