ننگرہار،پولیس وجنگجوؤں پرحملے، دو گاڑیاں تباہ، 8 ہلاک و زخمی

پولیس اہلکاروں پر صوبہ ننگرہار کے بہسود،مہمنددرہ  اور سرخ رود اضلاع میں حملہ اور دھماکہ ہوا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عشاء کے وقت ضلع بہسود کے ثمرخیل کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس رینجر گاڑی پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں گاڑی تباہ اور اس میں سوار چار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز صبح کے وقت ضلع سرخ رود کے فتح آباد کے علاقے میں پولیس رینجر گاڑی دھماکہ سے تباہ اور اس میں سوار دو اہلکار زخمی ہوئے۔

ضلع مہمندرہ سے اطلاع ملی ہے کہ جمعرات کے روز شام کے وقت باسول کے علاقے میں جنگجوؤں پر ہونے والے حملے میں دو شرپسند مارے گئے۔

اضف رد

لن يتم نشر البريد الإلكتروني . الحقول المطلوبة مشار لها بـ *

*