ٹینک

جوزجان اور لوگر، کمانڈر سمیت 10 ہلاک، دو ٹینک و گاڑی تباہ

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے جوزجان اور لوگر صوبوں میں کٹھ پتلی دشمن کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ جوزجان ضلع منگجیک کے کلک کے علاقے میں جنگجو کمانڈر تات کی گاڑی پر دھماکہ ہوا،جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہ اور اس میں سوار کمانڈر تات سمیت تین زخمی جبکہ چار زخمی ہوئے۔

صوبہ لوگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز دوپہر سے قبل صدرمقام  پل عالم شہر کے زرگرہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں دو کٹھ پتلی فوجی مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز سے ضلع چرخ کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین نے آپریشن کے لیے آنے والے کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ  کیا، جو اطلاع آنے تک جاری ہے، جس میں اب تک دو ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بزدل دشمن نے معمول کے مطابق مقامی آبادی کو بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوئی۔ اناللہ وانآالیہ راجعون

اضف رد

لن يتم نشر البريد الإلكتروني . الحقول المطلوبة مشار لها بـ *

*