tasleen

جوزجان، کمانڈر ظاہر 30 مسلح افراد کافی اسلحہ کے ہمراہ سرنڈر

امارت اسلامیہ کے دعوت و ارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے صوبہ جوزجان ضلع قوش تپہ میں کمانڈر نے مسلح افراد کے ہمراہ مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شیرخیل گاؤں کے باشندے نام نہاد قومی لشکر کے جنگجو کمانڈر ظاہر نے 30 مسلح افراد کے ہمراہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

ذرائع کے مطابق سرنڈر ہونے والے کمانڈر ایک فوجی گاڑی، 8 موٹرسائیکلیں، ایک مارٹرتوپ، ایک 82 ایم ایم توپ، ایک اینٹی ایئرکرافٹ گن، دو راکٹ لانچر، چار ہیوی مشین گنیں، 21 کلاشنکوفیں، ایک گاڑی گولہ بارود اور دیگر فوجی سازوسامان مجاہدین کے حوالے کردیا اور کمانڈر نے معمولی کی زندگی گزارنے کا وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ مجاہدین نے ان کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔

اضف رد

لن يتم نشر البريد الإلكتروني . الحقول المطلوبة مشار لها بـ *

*