monogram_of_the_islamic_emirate_of_afghanistan

06/جدی سوویت یونین کی جارحیت کے مناسب سے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

37 برس قبل 06/جدی 1358 ہجری شمسی بمطابق 27 / دسمبر 1979ء کو سوویت یونین نے وطن عزیز افغانستان پر فوجی جارحیت کی۔

عالمی طاغوت کمیونزم کی جانب سے ہمارے غریب اور مظلوم عوام پر فوجی جارحیت نے  وطن عزیز کے مؤمن باشندوں کو کھٹن آزمائش سے روبرو کی۔ اگرافغان عوام اپنے کمزوری  اور دشمن کی قوت کو مدنظر رکھتے اور کمیونزم کفر کے سامنے سرنڈر ہوتے، تو ان کا اسلامی نظریہ، دینی اقدار اور افغانی ثقافت ختم ہوتا اور آئندہ نسلیں دیگر کیمونسٹ زدہ مسلمان اقوام کی طرح صرف گمراہی اور مذہب سے اجنبی ہونے کے  خطرے سے روبرو ہوتے  اور اگر طاقتور دشمن  کے خلاف خالی ہاتھ مقابلہ کرتے، تو کافی نقصانات، مصائب، گھربار چھوڑنے اور خسارات برداشت کرنے پڑتے تھے۔ مگر مؤمن عوام نے اپنے دین اور عقیدے کے تحفظ کی خاطر عالمی طاقت سوویت یونین  کے خلاف مسلح مقدس جہاد شروع      کیا، یہاں تک کہ 14 سالہ جہاد اور عظیم قربانیوں کی برکت سے کفری کمیونسٹ کو شکست دی اور اپنے ملک اور دنیا کو اس ہلاکت خیز طاعون سے  نجات دلایا۔

آج کل بعض منحرف اور ظاہربین افراد روس کے خلاف افغان جہاد  کو ایک بے فائدہ اورنقصان دہ جنگ سمجھتی ہے، لیکن وہ اس فکر میں نہ رہے،کہ اگر افغان عوام سیکولر کیمونسٹ کے ہمہ جانبہ جارحیت کے خلاف سرخم کرتے اور ان کے کفری عقائد اور افکار کو مان لیتے، تو آج کل ان کی حالت  کیسی ہوتی ؟واضح ہے کہ آج  حقیقی نظریہ اور عمل کےنام سے عوام کے پاس کچھ  نہیں ہوتا، بلکہ دیگر کمیونزم زدہ مسلمانوں کی طرح نظریہ، سیاست، تعلیم، ثقافت، معیشت اور زندگی کے تمام شعبوں میں اسلام سے منحرف اور اپنے ماضی سے اجنبی ہوتے۔

مگر الحمدللہ ہماری عوام نے دنیوی مصائب، تکالیف اور قربانیاں جھیل لیے ، لیکن اخروی اور ہمیشہ ہلاکت سے اپنے آپ اور آئندہ نسلوں کو بچالیا۔

06/ جدی سوویت یونین کی جارحیت کے ابتدائی روز کے آمدکے مناسبت سے جس طرح  ہم روسی غاصبوں کے منحوس اور ظالمانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ، افغانستان کے موجودہ قابضین امریکہ اور ان کے ساتھیوں کو یاد دلاتے ہیں، کہ سوویت یونین کے انجام سے عبرت حاصل کریں،  جیسا کہ  روسی فوج نے اپنی زر اور زور کے ہمراہ اس عوام کے سامنے گھٹنے  ٹیک دیے،امریکہ کی بھی یہی حالت ہوگی، زیادہ طاقت آزمانے اور قبضے کو طول دینے کے بجائے اپنے ظالمانہ جارحیت کو ختم کرنے کی بہت جلد فکر کریں اور افغان عوام کو چھوڑ دیں، کہ   امن و سلامتی میں زندگی گزارنے کیساتھ تیس سالہ جنگ  سے  ہونے والے زخموں کی مرہم پٹی کریں۔

امارت اسلامیہ افغانستان

26 / ربیع الاول 1438 ہجری قمری

06 / جدی 1395 ہجری شمسی

26 / دسمبر 2016 ء

اضف رد

لن يتم نشر البريد الإلكتروني . الحقول المطلوبة مشار لها بـ *

*