غزنی،چوکیوں پر حملہ، دھماکے، 10 اہلکار ہلاک و زخمی

پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجوؤں کی چوکیوں اور گشتی پارٹی پر صوبہ غزنی کے صدرمقام غزنی شہر اور گیلان و شلگر اضلاع میں حملے و دھماکے ہوئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز سہ پہر کے وقت ضلع شلگر کے پائندہ اور خیروال کے علاقوں میں مجاہدین نے پولیس اور جنگجوؤں کی چوکیوں پر حملہ کیا،جو تین گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں دو جنگجو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سنیچر کےروز سہ پہر کے وقت ضلع گيلان کے بختیارو کے علاقے میں واقع جنگجوؤں کی چوکی کے  سامنے حکمت عملی کے تحت ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے ایک جنگجو ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے۔

دوسری جانب غزنی شہر  میں سینٹرل جیل کے قریب سنیچر کے روز دوپہر کے وقت ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

اضف رد

لن يتم نشر البريد الإلكتروني . الحقول المطلوبة مشار لها بـ *

*