monogram_of_the_islamic_emirate_of_afghanistan

خودغرض میڈیا(آزادی ریڈیو) کے پروپیگنڈے کے بابت ترجمان کا بیان

سنیچر کے روز 24/ دسمبر 2016 ء کومغرب نواز  آزادی ریڈیو نامی میڈیا نے رپورٹ شائع کی، کہ گویا خدانخواستہ امارت اسلامیہ کے رہنماؤں کے درمیان رقم اور مالی امور میں اختلافات پھوٹ پڑے ہیں وغیرہ وغیرہ۔

ہم اس نوعیت کی اینٹلی جنس اور خودغرض رپورٹوں کی پرزور تردید کرتے ہیں۔ ایسی کوششیں پروپیگنڈے کی مد میں استعمار اور اس سے منسلک اینٹلی جنس عناصر کی جانب سے پیش کیے جاتے ہیں، تاکہ امارت اسلامیہ کے متعلق اذہان کو تشویش میں ڈال دیں۔ الحمدللہ مجاہدین کی صفوف  میں کوئی اختلاف موجود ہے  اور نہ ہی مالی امورکے بارے میں کوئی مسئلہ ہے۔

امارت اسلامیہ محکم اور منظم  تشکیل کی حامل ہے، جس میں  اعلی اور ادنی کارکن معلوم ہے، سب اپنے قائد عالی قدر امیرالمؤمنین شیخ الحدیث مولوی ھبۃ  اللہ اخندزادہ صاحب حفظہ اللہ کی اطاعت کرتے ہیں۔ مالی امور کے متعلق نہایت احسن طریقے سے محتاط ہیں۔ بیت المال کے اخراجات اور جمع کرنے کا منظم دائرہ کار ہے  اور اس میں کسی قسم کا اختلاف موجود نہیں ہے۔

یہ کہ آزادی نامی ریڈیو  امارت اسلامیہ کے ترجمان سے مسئلے کے متعلق بیان لے، اس کے برعکس دشمن کے اینٹلی جنس افراد اور یا نامعلوم ذرائع کے حوالے سے  یک جانبہ پروپیگنڈہ کرتی ہے۔ بجائے کہ مذکورہ میڈیا اپنی شناخت کو مزید عیاں  کریں،اس کے علاوہ امارت اسلامیہ کے حیثیت ، وحدت اور اتفاق کو  کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا ہے۔ ان شاءاللہ

قاری محمد یوسف احمدی ترجمان امارت اسلامیہ

24/ ربیع الاول 1438 ھ بمطابق  24 / دسمبر 2016 ء

اضف رد

لن يتم نشر البريد الإلكتروني . الحقول المطلوبة مشار لها بـ *

*